تمام این جی اوز متاثرین سیلاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں‘آفا احمد قریشی

بدھ 17 ستمبر 2014 14:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) محکمہ سماجی بہود و ترقی نسواں کے زیر اہتمام ضلع میرپور کی تمام این جی اوز کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر سماجی بہبود آفا احمد قریشی نے کی 58این جی اوز رجسٹرد شدہ ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سماجی بہبود کی کالز پر تمام این جی اوز کے چیئرمینوں اور متعلقہ نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ۔

58این جی اوز میں سے 23این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفا ق احمد قریشی نے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سیلاب کے پیش نظر جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں ہمیں ان ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے تمام این جی اوز متاثرین سیلاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں تا کہ ہم اپنے معصوم بہن ،بھائیوں اور بزرگوں اور عورتوں کی مدد کر سکیں ہمارے اس نظام کے پیش نظر تمام این جی اوز کو مکمل تعاون کرنا چاہیے تا نکہ ہم وزیراعظم آزادکشمیر وزیر سماجی بہبود محترمہ فرزانہ یعقوب کے ویژن کو آگے بڑھا سکیں ۔

(جاری ہے)

آفاق قریشی نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ 58این جی اوز میں سے صرف 23نے شرکت کی جبکہ تمام این جی اوز کو باقاعدہ طور پر دعوت دی گئی تھی اجلاس کا باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہر محمود صدر انجمن فلاح و بہبود انسانیت ،ڈاکٹر محمد رفاقت ،چوہدری صدر کشمیر ہومیو پیتھک ویلفیئر سوسائٹی ،محمد معروف ،سید صابر حسین راجوری ،قیوم ویلفیئر ٹرسٹ ،نورین حمید گردیذی ،عبدالوحد میموریل ٹرسٹ ،شاہ بانو ظفر چیئرپرسن ،محمد اعظم خان ،خواجہ ظفرا قبال ،ارشد محمود ،مرزا خالد محمود ،حاجی محمد نذیر ،ملک محمد رفیق اعوان ،چوہدری محمد یاسین ،اورنگزیب ،سہیل احمد ،اظہر محمود ،محمد رمضان ،مصدق لطیف ،صوفی محمد یعقوب و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :