صوبائی وزیر تعلیم ‘ رانا مشہود احمد خاں نے سیلابی پانی سے متاثرہونے والے سکولوں کی رپورٹ طلب کر لی

بدھ 17 ستمبر 2014 14:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) صوبائی وزیر تعلیم ‘ رانا مشہود احمد خاں نے سیلابی پانی سے متاثرہ ہونے والے سکولوں کی رپورٹ طلب کر لی ، انہوں نے ہدایت کی ہے ان سکولوں کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ زیر تعلیم بچوں کے لئے خوشگوار اور عمدہ تعلیمی ماحول برقرار رکھا جا سکے ۔ انہوں نے یہ بات جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

جس میں ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ‘ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر ذاکر حسین ‘ چیئرمین بورڈ آف ایجوکیشن مہر غلام محمد جھگڑ ‘ فیصل آباد ڈویژن سے ای ڈی اوز ( ایجوکیشن ) ‘ڈی او سپورٹس طارق نذیر اور ڈسٹرکٹ اٹارنی شاھین امجد خان و دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

۔ صوبائی وزیر نے محکمہ تعلیم کے افسران سے سیلابی ریلے اور شدید بارشوں سے متاثرہ سکولوں کی عمارتوں کی تفصیلات دریافت کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی علاقوں میں پانی کے اخراج کے بعد سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے لئے اقدامات میں تاخیر نہ کی جائے اور کمزور ہونے والی عمارتوں سے ممکنہ حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے خصوصی طور پر احتیاطی انتظامات کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے بچوں کی تعلیم کا حرج نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے سکولوں کی عمارتوں میں قائم کئے گئے ریلیف سنٹرز جاری رہنے کی صورت میں ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :