یورپی ممالک کے سفیروں کی چوہدری شجاعت سے ملا قات

بدھ 17 ستمبر 2014 14:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) یورپی ممالک کے سفیروں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین پر واضح کردیا ہے کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری جن کی شہریت کینیڈا کی ہیکو اسلام آباد سے دھرنا ختم کرنے اور وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے مطالبے سے دستبردار ہونے کاکہیں ۔ چوہدریشجاعت حسین نے یورپین ممالک کے سفیروں اور کینیڈا کے ہائی کمشنر کا پیغام دبے الفاظ میں طاہرالقادری کو کنٹینر میں پہنچادیا جواب میں طاہرالقادری نے کہا کہ اب ان حالات میں میں اکیلا فیصلہ نہیں کرسکتا‘ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آپ اعتماد میں لیں تو پھر بات آگے چل سکتی ہے۔

ذرا ئع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے گذشتہ روز یورپی ممالک کے9 سفیروں کو اپنی رہائشگاہ پر ظہرانہ دیا تھا جس میں اسلام آباد میں گذشتہ ایک ماہ سے جاری دھرنوں اور دیگر ملکی معاشی حالات کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

کینیڈا‘ اٹلی کے ہائی کمشنرز نے خاص طور پر چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ طاہرالقادری کی شہریت کینیڈین ہے ان کے اس احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے کینیڈا کی حکومت میں بھی تشویش پائی جارہی ہے لہٰذا کوشش کی جائے کہ ان معاملات کو گفت و شنید سے حل کرایا جائے۔

اگر طاہرالقادری اور ان کی جماعت ضد یا ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو اس سے یورپی ممالک میں بھی مسائل پیدا ہوں گے۔ چوہدری شجاعت حسین نے اپنی جماعت کے اہم عہدیداروں سے بھی اس سلسلے میں مشاورت کی ہے کہ آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی جماعت کے اعلی عہدیداروں کا بھی ایک ہنگامی اجلاس کنٹینر میں طلب کیا جس میں یورپین سفیروں کی چوہدری شجاعت حسین اور ان کے دیگر ساتھیوں کیساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں تفصیل سے اجلاس میں بتایا۔

طاہرالقادری اور ان کی جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر اس سلسلے میں مزید غیر ملکی سفیر یا دیگر ادارے ان کے مطالبات کے حل کیلئے یقین دہانی کرادیں تاکہ وہ دھرنے میں شریک افراد کو اعتماد میں لے کر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرسکیں۔ اگر ان حالات میں فوری طور پر دھرنا ختم کردیا تو پاکستان عوامی تحریک میں شامل مرد و خواتین کے علاوہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کے کارکن بغاوت پر اتر سکتے ہیں۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ آئندہ چند یوم میں طاہرالقادری اور عمران خان دھرنے ختم کرنے کے بارے میں اہم اعلان کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :