وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزراء اور پو لیس حکام کے خلا ف عوامی تحریک کے تین کارکنان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج، مقدمے میں دہشتگردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شا مل

بدھ 17 ستمبر 2014 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک کے تین کارکنان کی ہلاکت کے خلاف وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر دفاع وزیر ریلویز،آئی جیز اسلام آباد، پنجاب ، ریلویز، چیف کمشنر و ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کے خلاف دہشتگردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل اور بدھ کی آخری کی شب یہ مقدمہ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والی اعلی سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد درج کیا گیا جس کے بعد سیکرٹریٹ پولیس نے عوامی تحریک کی درخواست کی درخواست پر مقدمہ نمبر 206/14زیر دفعہ 7ATA,302,324.427.109کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، سابق قائم مقام آئی جی اسلام آبادخالد خٹک،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا،آئی جی ریلویز،چیف کمشنر اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہد شیر دل،سابق ایس ایس پی آپریشنز محمد علی نیکو کارا اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :