پولیس اہلکاروں کے قتل میں تحریک طالبان سواتی گروپ ملوث ہے،یڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو

بدھ 17 ستمبر 2014 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں تحریک طالبان سواتی گروپ ملوث ہے۔ غلام قادر تھیبو نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں سمیت حیدری تھانے پر حملے کے بعد وہاں کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

غلام قادر تھیبو نے کہا کہ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر حملے میں مختلف گروہ ملوث ہیں۔ دہشت گردوں کے ایک سو سڑسٹھ سے زائد گروہ ہیں جن کی شناخت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ نفری اور ہتھیاروں کی کمی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :