چین،ٹرک کا خوفناک حادثہ، 8افراد ہلاک، 6زخمی

بدھ 17 ستمبر 2014 12:59

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) چین میں ٹرک کے خوفناک حادثے میں 8افراد ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔چین کے شہر زانگ جیاکو میں ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے بس کے انتظار میں کھڑے افراد میں جاگھسا۔

(جاری ہے)

حادثہ اتنا شدید تھا کہ لوگوں کو وہاں سے ہٹنے کا موقع نہ مل سکا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے اس کی ہولناکی کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ حادثے میں 8افراد ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :