تحریک انصاف کے کارکنوں کی عدا لت میں پیشی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

بدھ 17 ستمبر 2014 12:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کئے گئے کیس کی سماعت کے موقع پر کارکنوں کی آمد کے پیش نظر ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اسلام آباد پولیس‘ پنجاب پولیس‘ اے ٹی ایس اور کمانڈوز تعینات کئے گئے تھے جن کی نگرانی ڈی ایس پی اسلام آباد اقبال احمد و تھانہ رمنا کے ایس ایچ او جمشید احمد کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے تمامتر انتظامات پی ٹی آئی کے کارکنوں کی آمد کے پیش نظر کئے تھے کیونکہ ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن جمع ہوجاتے تھے اور انتظامیہ کیساتھ لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں لیکن آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے وکلاء کے علاوہ پی ٹی آئی کا ایک کارکن بھی ہائیکورٹ کی عمارت کے اندر داخل نہیں ہوا۔ کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کئے گئے تمام اسلام آباد پولیس کے کمانڈوز اور اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا