وزیراعظم نوازشریف 26ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

بدھ 17 ستمبر 2014 12:51

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں نوا زشریف 26ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابقاقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعودخان نے بتایاہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اوروہ رواں ماہ کے آخری ہفتے امریکہ جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مسعودخان نے بتایاکہ وزیراعظم کادورہ دوسے تین روزہ ہوگا،تاہم وزیراعظم کااس موقع پرواشنگٹن جانااورکسی رہنماسے ملاقات کرناابھی تک طے نہیں ہے