ورلڈ کپ کیلئے محنت کر رہے ہیں، تمام ٹیموں کو ٹف دیں گے، مصباح الحق
بدھ 17 ستمبر 2014 12:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ ٹیم کو واپس ٹریک پرلے آئیں،کھیل میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں،ہمارے پاس بڑے کھلاڑی نہ سہی لیکن ہم نے بڑی ٹیموں کو ہرایا ہے،پاکستانی ٹیم میں حیران کردینے کی صلاحیت موجود ہے، نوجوان لڑکے کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں،ٹیم میں ایسے بالرز اور آل راؤنڈرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت ٹیم کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے،ورلڈ کپ سے پہلے ہم 2 ممالک کے خلاف سیریز کھیلیں گے جس میں ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیم ایک مرتبہ پھر جیت کے سفر پر گامزن ہوجائے۔
مینار پاکستان پر ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی کرکٹر کے لئے ورلڈ کپ کھیلنا بہت اہم ہوتا ہے اس لئے وہ بھی بہت پرجوش ہیں۔(جاری ہے)
عمران خان نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی رہنمائی کی ہے جو ان کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوئی ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ورلڈ کپ کے لئے روانہ ہونے سے پہلے ان سے ملاقات کریں اور ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کرسکیں۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے موسم اور پچز کی وجہ سے ٹیم میں ایک یا دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں تاہم پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ جانتی ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے۔مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم میں عروج و زوال آتے رہتے ہیں، وہ مانتے ہیں کہ ٹیم نے اپنی گزشتہ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ اسی ٹیم نے اچھی کارکردگی بھی پیش کی ہے، اسی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو اسی کے میدان میں ہرایا ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے ہم 2 ممالک کے خلاف سیریز کھیلیں گے جس میں ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیم ایک مرتبہ پھر جیت کے سفر پر گامزن ہوجائے۔ ٹیم میں ایسے بالرز اور آل راؤنڈرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت ٹیم کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ کھلاڑی صحیح وقت پر کس طرح اپنی صلاحیتوں کو منواتے ہیں۔ ہمارے پاس وسیم اکرم، عاقب جاوید، مشتاق احمد، عمران خان اور جاوید میانداد جیسے کھلاڑی نہیں لیکن اگر ہم ماضی میں دیکھیں تو قومی ٹیم نے بڑے بڑے حیران کن کارنامے سرانجام دیئے ہیں، ہمیں صحیح وقت پر کھلاڑیوں کو اسی قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں کوئی بھی ٹیم فیوریٹ نہیں، کامیابی اسی ٹیم کے قدم چومتی ہے جو صحیح وقت پر کارکردگی دکھائے کیونکہ ناک آٹ مرحلے پر پہنچنے کے بعد کئی عوامل کسی بھی ٹیم کو اگلے مرحلے میں لے جانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس وقت کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں حیران کردینے کی صلاحیت موجود ہے، نوجوان لڑکے کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ہمارے پاس بڑے کھلاڑی نہ سہی لیکن بڑی ٹیموں کو ہرایا ہے،ایسے بالرز ہیں کہ میچ جتواسکتے ہیں، ہمارے پاس عرفان، جنید اوروہاب ریاض ہیں، ہماری ٹیم نے بڑی بڑی ٹیموں کو سرپرائزدئیے ہیں۔ ٹیم کو اس وقت دعاؤں کی ضرورت ہے ، ہم اس عزم کے ساتھ ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہونگے کہ واپسی پر قوم کو جیت کا تحفہ دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.