کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر القاعدہ کے حملے کا خدشہ

بدھ 17 ستمبر 2014 12:06

کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر القاعدہ کے حملے کا خدشہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) حساس اداروں نے امریکی قونصلیٹ پر القاعدہ کے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ قومی سلامتی کے ادارے نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خفیہ خط میں آگاہ کر دیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق حساس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں القاعدہ کی جانب سے امریکی قونصلیٹ اور دوست ممالک کے قونصل خانوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

قومی سلامتی کے ادارے نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خفیہ خط میں اس خدشے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے امریکی قونصلیٹ اور دیگر سفارتخانوں کی سیکورٹی سخت اور انٹیلی جنس نیٹ ورک بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے بعد امریکی قونصلیٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سادہ لباس اہلکار سفارتخانوں کے باہر سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔

حساس اداروں نے امریکی قونصلیٹ پر القاعدہ کے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ قومی سلامتی کے ادارے نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خفیہ خط میں آگاہ کر دیا ہے۔

کراچی: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کے مطابق حساس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں القاعدہ کی جانب سے امریکی قونصلیٹ اور دوست ممالک کے قونصل خانوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

قومی سلامتی کے ادارے نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خفیہ خط میں اس خدشے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے امریکی قونصلیٹ اور دیگر سفارتخانوں کی سیکورٹی سخت اور انٹیلی جنس نیٹ ورک بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے بعد امریکی قونصلیٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ سادہ لباس اہلکار سفارتخانوں کے باہر سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/236914#sthash.RCW62vG7.dpuf

متعلقہ عنوان :