الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب ،قوانین میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گا

بدھ 17 ستمبر 2014 11:24

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب ،قوانین میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) اجلاس میں افضل خان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ۔ عمران خان اورافضل خان کے عائد کردہ الزامات سمیت خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انقعاد اور حلقہ بندیوں سے متعلق قانون میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج دوپہر دو بجے اسلام آباد میں ہوگا ۔ اجلاس میں عمران خان اورسابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں افضل خان کے خلاف ممکنہ کارروائی اور بیلٹ پیپرز کی اردو بازار سے چھپائی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات، بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ، حلقہ بندیوں سے متعلق قانون میں تبدیلیوں اور نئی جماعتوں کی رجسٹریشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :