سیلابی ریلا گڈو بیراج پہنچ گیا ،گھوٹکی میں کئی دیہات زیر آب
بدھ 17 ستمبر 2014 11:20
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء)متعدد گھر اور فصلیں تباہ ،پانی کی آمد 50 ہزار 843 کیوسک تک جا پہنچی پنجاب میں تباہی کے بعد سیلابی ریلا سندھ میں گڈو بیراج پہنچنا شروع ہوگیا ۔ گھوٹکی میں کئی دیہات زیر آب آگئے ، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور شہر سلطان کی مزید کئی آبادیاں بھی پانی کی لپیٹ میں آگئیں ۔ پنجاب میں ہزاروں دیہات ، گھروں ، فصلوں کو نیست و نابود کرتا دریائے چناب کا سیلابی ریلا سندھ میں گڈو بیراج پہنچنا شروع ہوگیا ہے ۔
ہیڈ پنجند پر پانی میں کمی جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے ۔ گڈو کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگئی ہے ۔ بیراج کے قریب بڑے رقبے پر کھڑی فصلیں بھی پانی کی لپیٹ میں آگئی ہیں ۔(جاری ہے)
سکھر بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ اٹھہتر ہزار کیوسک اور گھوٹکی بیراج پر پانی کی آمد 50 ہزار 843 کیوسک تک جا پہنچی ہے ۔ سیلابی پانی نے کچے کے درجنوں دیہات ڈبو دیئے ہیں ۔
زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث سیکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔ علی پور کے علاقے خان گڑھ اور شجاع آباد میں بھی سیکڑوں بستیاں پانی کی لپیٹ میں ہیں ۔ دریائی کٹاؤ کے باعث شہر سلطان کے متعدد علاقے بھی سیلاب کی زد میں آگئے ۔ ٹھٹھہ سیال ، مراد آباد اوربھٹہ پور سمیت مظفر گڑھ کے درجنوں علاقے بھی ڈوبے ہوئے ہیں ۔ ڈیرہ غازی خان میں شیخانی کے مقام پر شوڑیا نالے کا بند ٹوٹنے سے بھی بڑا علاقہ زیر آب آگیا ۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.