چینی صدرسری لنکاپہنچ گئے، بدھ سے بھارت کا دورہ کریں گے،

زی جن پنگ کی بھارتی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات،اربوں دالرسرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے،بھارتی میڈیا

منگل 16 ستمبر 2014 23:23

چینی صدرسری لنکاپہنچ گئے، بدھ سے بھارت کا دورہ کریں گے،

بیجنگ(این آئی) چین کے صدرزی جن پنگ بدھ سے بھارت کا دورہ کریں گے۔ دورہ بھارت کے دوران ریلوے اسٹرکچر میں سرمایہ کاری سمیت دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی صدر ان دنوں ایشیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ مالدیپ کا دورہ مکمل کرکے چینی صدر سری لنکا پہنچ گئے جہاں سے وہ آج بھارتی ریاست گجرات پہنچیں گے۔ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی احمد آباد ائیرپورٹ پر چینی صدر زی جن پنگ کا استقبال کریں گے جہاں روایتی لوک رقص کے بعد چینی صد ر کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ چینی وفد گجرات میں تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔دونوں رہنما بیس سے تیس منٹ تک ون آن ون ملاقات کریں گے۔ چینی صدر آشرم کا دورہ کریں گے جہاں سے وہ ضیافت کے لئے سبرمتی ریورفرنٹ جائیں گے۔ چینی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی ریاست گجرات میں جابجا چینی، ہندی اور دیگر زبانوں میں خیر مقدمی بینر لگائے گئے ہیں۔ چینی صدر کی جانب سے دورہ بھارت کے دوران ریلوے میں بہتری لانے کے لئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :