عراق بحران،ایران سے مذاکرات کیلئے تیارہیں،امریکی وزیرخارجہ،

دس سے زائد عرب رہنماوٴں نے داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی ہے،ترجمان محکمہ خارجہ

منگل 16 ستمبر 2014 23:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ عراق کے بحران پر ایران سے مذاکرات کیلئے تیارہیں۔ تہران سے فوجی تعاون ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری داعش کے خلاف کارروائی کیلئے عرب ممالک کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں عرب رہنماوٴں کو واضح طور پر بتایا کہ عراق میں بحران کے حل کیلئے ایران سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ لیکن لڑائی میں ایرانی فوج کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ میری ہارف نے بتایا کہ دس سے زائد عرب رہنماوٴں نے داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :