پاکستان کو نیوکلیئر پاور بنانے کی سزا کاٹ چکے ، اب اکنامک پاور بنانیکی کوشش کرنے کی قیمت ادا کر رہے ہیں‘ سعد رفیق

منگل 16 ستمبر 2014 23:18

پاکستان کو نیوکلیئر پاور بنانے کی سزا کاٹ چکے ، اب اکنامک پاور بنانیکی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آخری حد تک لچک دکھانے کے باوجود عمران خان اور طاہرالقادری پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ،عمران خان اور طاہرالقادری ضد ، انا اور جھگڑے کی سیاست کو ملکی مفاد میں خیر باد کہہ کر واپس لوٹ آئیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دھرنے والے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مصنوعی بحران پیدا کر کے وفاقی دارالحکومت میں افراتفری پھیلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی املاک پر حملے روکنے کے لئے پولیس کی کارروائی پر وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم حکومت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ۔ پاکستان کو نیوکلیئر پاور بنانے کی سزا کاٹ چکے ، اب پاکستان کو اکنامک پاور بنانے کی کوشش کرنے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :