Live Updates

عمران خان ناکامی کے بعد اب سپریم کورٹ کو بھی دھمکیاں دینے پر اتر آئے، احسن اقبال،عمران کا وزیراعظم بننے کا خبط قوم کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔ وہ نفرتوں کے بیج بورہے ہیں،بیان

منگل 16 ستمبر 2014 23:16

عمران خان ناکامی کے بعد اب سپریم کورٹ کو بھی دھمکیاں دینے پر اتر آئے، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ کو بھی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔ وہ نفرتوں کے جو بیج بورہے ہیں خود ان کیلئے نقصان دہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ناکام ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔ وہ چیف جسٹس صاحب کو یہ کہہ رہے ہیں کہ میرے حق میں فیصلہ دے دو ورنہ خانہ جنگی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خبط قوم کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔ وہ نفرتوں کے بیج بورہے ہیں اور قانون کی پاسداری سے واقف ہی نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات