سید خورشید احمد شاہ کی سید قائم علی شاہ سے ملاقات،

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ،مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں ،سندھ حکومت کو درپیش ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال

منگل 16 ستمبر 2014 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ملاقات کی اور کچھ دیران کے ساتھ رہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماں نے مختلف باہمی دلچسپی کے امورکے سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سندھ حکومت کو درپیش ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کرلئے گئے ہیں تاکہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور سیلابی ریلے کو بحفاظت سمندر برد کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حفاظتی پشتوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے جبکہ تمام حساس مقامات پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے بنرد آزما ہونے کے لئے ضروری سازوسامان پہنچادیا گیا ہے۔