Live Updates

حکومت عمران خان کی تحریک کو گلو اور پومی بٹوں سے نہیں روک سسکے گی ،قوم یکجا ہو گئی ‘ شاہ محمود قریشی،

قوم کو کمرشل ‘ دھونس اور دھاندلی کی سیاست سے آزاد کرائینگے ،قوم جان چکی اب بھی بیدار نہ ہوئے تو انکے بچوں کا مستقبل بھی محفوظ نہیں رہیگا

منگل 16 ستمبر 2014 23:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمو دقریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس تحریک کا آغاز کیا ہے حکومت اپنے گلو اور پومی بٹوں سے اسے نہیں روک سکیں گے،عمران خان نے قوم کو یکجا کر دیا ہے ،قوم کو کمرشل ‘ دھونس اور دھاندلی کی سیاست سے آزاد کرائینگے ،قوم میں شعور آ چکا ہے کہ اگر وہ اب بھی بیدار نہ ہوئے تو انکے بچوں کا مستقبل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گزشتہ روز لالک جان چوک میں تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دھرنے میں عندلیب عباس اور میاں اسلم اقبال اور دیگر نے بھی شرکت۔ اس موقع پر کارکن گونواز گو ‘ گو شہباز گو اور عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 1970ء کے بعد پہلی مرتبہ پڑھا لکھا تبدیلی کیلئے باہر نکلا ہے اور اس نے اس مقصد کیلئے بلے پر مہر لگائی اور پاکستان کی سیاست میں ایک نیا پیغام دیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور آ گیا ہے کہ اگر وہ بیدار نہ ہوئے او رلوٹ مار کی سیاست اور فرسودہ نظام کے خلاف باہر نہ نکلے تو انکے بچوں کا مستقبل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف پارلیمنٹ میں جانا نہیں بلکہ اس ملک میں جاری و ساری فرسودہ نظام کو بھی تبدیل کرنا ہے ۔ عمران خان قوم کو ازاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ، تبدیلی کے بادل نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی آپ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکے گا آپ چرچ جائیں یا مسجد یہ آپ کی مرضی ہو گی ، جمہوریت میں حوصلہ ہونا چاہیے تاکہ آپ اپنا نقطہ نظر بیان کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ وہ جمہوری حکومت ہے اگر ایسا ہے تو پھر ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل پیرا کیوں نہیں ہو رہے ، دفعہ 144کے نفاذ کا کیا جواز ہے ، احتجاج ہمارا حق ہے اور یہ جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کھڑے کئے گئے کنٹینرز عمران خان اور عوام کے درمیان حائل نہیں ہو سکتے،نادانوں اب بیرئیر گرانے کا وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک گلو اور پومی بٹوں سے نہیں روکی جا سکتی ۔ عمران خان نے قوم کو یکجار کر دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات