Live Updates

پی ٹی آئی کے دھرنے میں کارکنوں کا دو مرتبہ جھگڑا، شاہ محمود قریشی کو تقریر روکنا پڑی

منگل 16 ستمبر 2014 22:56

پی ٹی آئی کے دھرنے میں کارکنوں کا دو مرتبہ جھگڑا، شاہ محمود قریشی کو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کے لالک جان چوک میں جاری دھرنے میں کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اپنی تقریر روکنا پڑی ۔

(جاری ہے)

لالک جان چوک میں تحریک انصاف کے دھرنے میں شاہ محمود قریشی کی آمد سے قبل یوتھ ونگ کے کارکنوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جسکے بعد کارکنوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا تاہم منتظمین نے کارکنوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا ۔

بعد ازاں شاہ محمود قریشی جب شرکاء سے خطاب کر رہے تھے تو انہی کارکنوں میں دوبارہ جھگڑا ہو گیا جس سے دھرنے میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ۔ جھگڑے کی وجہ سے شاہ محمود قریشی کو بھی کچھ وقت کے لئے اپنی تقریر روکنا پڑی اور معاملہ سلجھنے کے بعد انہوں نے دوبارہ اپنی تقریر کا آغاز کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات