متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج الطاف حسین کی61ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں منائی جائیگی

منگل 16 ستمبر 2014 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی61ویں سالگرہ پورے جوش وجذبے ساتھ پاکستان سمیت دنیابھرمیں منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کی61ویں سالگرہ کے سلسلے میں 17/ستمبر2014ء بروز بدھ شام5بجے پاکستان میں38سے زائدشہروں میں سالگرہ کے اجتماعات منعقدکیے جائیں گے جن سے قائدتحریک الطا ف حسین انتہائی اہم خطاب کریں گے جبکہ اس سلسلے کامرکزی اجتماع عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈمیں منعقدکیاجائیگا۔