سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالتی حکم پر درج دوسری ایف آئی آر کیخلاف دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور آئی جی کو نوٹس

منگل 16 ستمبر 2014 22:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالتی حکم پر درج دوسری ایف آئی آر کیخلاف دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔مقدمے میں نامزد ملزم ایس ایچ او عامر سلیم کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی درج ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود جسٹس آف پیش کے حکم پر دوسری ایف آئی آر درج کر لی گئی۔قانونی طور پردوسری ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہو سکتا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیم کی رپورٹ آنے سے قبل ہی اسے مقدمے میں ملزم نامزد کر دیا گیا جو مروجہ قانون کے خلاف ہے لٰہٰذا عدالت عدالت پہلی ایف آئی آر اور کو بحال اور دوسری کو کالعدم قرار دے۔فاضل عدالت نے صوبائی حکومت او رآئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :