اٹک،وزیراعظم نواز شریف (کل) ساگری میں تیل اور گیس کے کنواں کا افتتاح کریں گے

منگل 16 ستمبر 2014 22:42

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں رنگلی کی اضافی آبادی ساگری میں تیل اور گیس کے بڑ ے ذخائر نکلنے پر (کل) 17ستمبر 12بجے دن وزیر اعظم محمد نواز شریف تیل اور گیس کے کنواں کا افتتاح کریں گے ڈی سی او چودھری حبیب اللہ نے ضلعی حکومت کے ترجمان کے ذریعہ میڈیا کو بذریعہ موبائل فون مسیج اور ٹیلی فون کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ تقریب میں آنے کی زحمت گوارہ نہ کریں تقریب کی تمام کوریج وزیر اعظم کی ذاتی میڈیا ٹیم کرے گی میڈیا کو تقریب سے دور رکھنے کا مقصد وزیر اعظم کے مختلف مقامات کے دوروں پر ” گو نواز گو“ کے نعروں کی میڈیا کوریج کے سبب حکومت کی نیک نامی کو لگنے والے داغ کو مٹانے کے لیے کی جانے والی کاروائی ہے ڈی سی او چودھری حبیب اللہ نے اپنے ترجمان کے ذریعہ صحافیوں کو بظاہر تقریب سے دور رکھنے والا میسج جو ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے مترادف ہے پر ضلع اٹک کی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی ہے 641سے زائد پولیس ملازمین جن کی سربراہی ایس پی سطح کا ایک افسر کر رہا ہے کو تیل اور گیس کے کنواں کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر حفاظتی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں تحصیل جنڈ اور پنڈی گھیب سے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک اعتبار خان آف کھنڈہ ، رکن پنجاب اسمبلی ملک ظفر اقبال گلیال کو ” گو نواز گو“ کے نعروں سے چٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہر گاؤں سے دس ایسے با اعتماد افراد جو مسلم لیگ(ن) سے گہری وابستگی رکھتے ہو کو مدعو کیا گیا ہے اور اس طرح تقریب کو عوامی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات پر سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر دنیا بھر کا مسلمہ اصول ہے کہ میڈ یا کو تقریب میں مدعو کیا جاتا ہے تاہم مذکورہ تقریب میں میڈیا کو ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ باقاعدہ دھمکی دے کر دور رکھنا صحافتی ، اخلاقی اور سیاسی اصولوں اور مسلم لیگ(ن) کے اپنے منشور جو انہوں نے عام انتخابا ت کے موقع پر پیش کیا جس پر انہوں نے میڈیا کو مزید با اختیار بنانے کا کہا تاہم آج حکومت ملنے پر اس سے پہلو تہی کی جا رہی ہے جو میڈیا پر قد غن کے مترادف ہے ۔