Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت کی طرف ان کے پانچ مطالبات ماننے کے تاثر کو رد کر دیا اسے حکومتی پروپیگنڈہ قرار دے دیا،

حکومت کے ساتھ دھاندلی کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا تھا،نہ ہی دیگر مطالبات مکمل طور پر مانے گئے، مذاکراتی کمیٹی کبھی نواز شریف کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی اور نہ ہی ڈیڈ لاک ہماری طرف سے پیدا ہوا بلکہ حکومت کی اپنی غیر سنجیدگی نے نہ صرف ڈیڈ لاک پیدا کیا بلکہ مذاکرا ت کو معطل کیا ۔جاوید ہاشمی کے الزامات میں صداقت نہیں اس کا جواب پہلے ہی دے چکے ، اگر حکومت نے امن کا آخری راستہ بھی رو کا یا تو اس کا انجام بہت بھیانک ہوگا،سکرپٹ رائٹنگ اور تیسری طاقت کے ملوث ہونے کے الزامات درست نہیں۔ شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین، شفقت محمود ، پرویزخٹک اور مذاکراتی کمیٹی کے دیگر اراکین کی جہانگیر ترین کی رہائشگا ہ پر میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ

منگل 16 ستمبر 2014 22:28

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت کی طرف ان کے پانچ مطالبات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت کی طرف ان کے پانچ مطالبات ماننے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے اسے حکومتی پروپیگنڈہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ دھاندلی کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا تھا،نہ ہی دیگر مطالبات مکمل طور پر مانے گئے، مذاکراتی کمیٹی کبھی نواز شریف کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی اور نہ ہی ڈیڈ لاک ہماری طرف سے پیدا ہوا بلکہ حکومت کی اپنی غیر سنجیدگی نے نہ صرف ڈیڈ لاک پیدا کیا بلکہ مذاکرا ت کو معطل کیا ۔

جاوید ہاشمی کے الزامات میں صداقت نہیں اس کا جواب پہلے ہی دے چکے ہیں اگر حکومت نے امن کا آخری راستہ بھی رو کا یا تو اس کا انجام بہت بھیانک ہوگا،سکرپٹ رائٹنگ اور تیسری طاقت کے ملوث ہونے کے الزامات درست نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہار تحریک انصاف کے وا ئس چیرمین شاہ محمود قریشی،سکرٹری جنرل جہانگیر ترین، شفقت محمود ، پرویزخٹک اور مذاکراتی کمیٹی کے دیگر اراکین نے جہانگیر ترین کی رہائشگا ہ پر میڈیا کے نمائندوں کو مذاکرات کے حوالے اب تک ہونے والے پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کبھی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی تحریک انصاف کی وجہ سے ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ساڑھے پانچ مطالبات مان لینے کا تاثر درست نہیں تھا بلکہ یہ صرف پروپیگنڈ کیا گیا جس میں کوئی صداقت نہیں تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی طر ف تحریک انصاف کے تمام مطالبات نہیں مانے گئے تھے، اس موقع پر جہانگیر ترین نے اس بات کی تصدیق کی کہ فریقین میں دھاندلی کی تعریف پر بھی اتفاق نہیں ہوا تھا جبکہ الیکشن کمیشن،نادرا اور ایف آئی اے کے سربراہ کی تقرری پر بھی اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا۔

ایک سوال کے جواب پر کمیٹی کے رکن چودھری شفقت محمود نے جاوید ہاشمی کے الزامات کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کے تمام الزامات کا جواب دے دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ اگر حکومت کی طرف سے امن کا آخری راستہ بھی رو ک دیا گیا تو اس کا انجام بہت بھیانک ہوگا ، تحریک انصاف کا دھرنا ایک ماہ سے زائد کا وقت گزرجانے کے باوجود پر امن ہے اور ہماری خواہش ہے کہ پرامن طریقے سے اس مسئلے کا حل نکلے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات