حکومت پنجاب نے 10ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی 7ارب 34کروڑ 91 لاکھ 35 ہزار روپے کی منظوری دیدی

منگل 16 ستمبر 2014 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) حکومت پنجاب نے 10ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 7ارب 34کروڑ 91 لاکھ 35 ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔یہ منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں دی گئی ۔جس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی پنجاب ڈاکٹر خالد مشتاق سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے تیر ہویں اجلاس میں جن 10ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع شیخوپورہ میں شیخوپورہ مرید کے روڈ کی بحالی ، بہتری اور دو رویہ کرنے کے لیے مبلغ 2 ارب 65 کروڑ 98 لاکھ 51 ہزار روپے، ضلع شیخوپورہ میں نیشنل ماڈل سکول روڈ سے فیصل آباد روڈ ، شرک پور چوک براستہ سرور شہید روڈ ، اسٹیڈیم اور قلعہ سٹی شیخوپورہ کو دو رویہ کرنے کے لیے مبلغ 1 ارب 25 کروڑ 78 لاکھ 20 ہزار روپے، ضلع نارووال میں کوٹ نینا سے سکھو چک روڈ کی بہتری اور بحالی کے لیے مبلغ 46 کروڑ 54 لاکھ 66 ہزار روپے، ضلع خانیوال میں کوٹ سجاں سنگھ سے جھنڈیالی بنگلوروڈ کی بہتری اور بحالی کے لیے مبلغ 22 کروڑ 62 لاکھ 76 ہزار روپے، ضلع خانیوال میں ریلوے لائن جہانیاں روڈ سے پولیس اسٹیشن صدر اور عبدالغفور روڈ پر اور ہیڈ برج کی تعمیر کے لیے مبلغ 66 کروڑ 10 لاکھ 57 ہزار روپے، رحیم یار خاں میں ٹرنڈامحمد پناہ سے الہ آباد روڈ کی کشادگی مبلغ 23 کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار روپے، ضلع وہاڑی میں بورے والہ سے چیجہ وطنی روڈ کی دورویہ کی تعمیر مبلغ 98 کروڑ 2 لاکھ 33 ہزار روپے، قادریہ کوٹ مٹھن سے ہیڈ حامد میٹلڈ روڈ کی کشادگی اور چوڑائی کے لیے مبلغ 27 کروڑ 19 لاکھ 45 ہزار روپے، ضلع ڈیرہ غازی خاں میں فاضل پور سے حاجی پور( فیز ون )روڈ کی بہتری اور بحالی لیے مبلغ 25 کروڑ 94 لاکھ 68 ہزار روپے اور ڈی جی خاں میں بیت سونترا سے سہان والہ میٹلڈ روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 33 کروڑ 19 لاکھ 16 ہزار روپے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :