راولپنڈی ،اے این ایف نے 8 کارروائیوں میں 446 کلو گرام چرس اور 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی

منگل 16 ستمبر 2014 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء)اے این ایف نے راولپنڈی ،لاہور،پشاور،ایبٹ آباد،سکھراورحیدرآبادمیں8 کاروائیوں میں 446 کلو گرام چرس اور 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ان کاروائیوں کے دوران اے این ایف نے10 ملزمان گرفتار کر لئے اور 3 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ ضبط شدہ منشیات کی زیادہ ترمقدار مقامی استعمال کے لئے اسمگل کی جا رہی تھی تفصیلات کے مطابق، اے این ایف کراچی نے حیدرآبادشہرکے قریب ایک ہائی روف سوزوکی کو قبضے میں لے کر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 400 کلو گرام چرس بر آمد کر لی اور گاڑی میں موجود دو اسمگروں شاہدرضااورمحمدعمرا ن کو موقع پر گرفتا رکر لیا گیا اے این ایف کراچی نے سکھرشہرمیں واقع سٹی پوائنٹ چوک کے قریب ایک سوزوکی مہران کار نمبر AYW-019کو قبضے میں لے کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 40 کلو گرام چرس بر آمد کر لی اور گاڑی میں موجود دواسمگلروں علی گوہرولدسونوخان سکنہ خیرپوراورمحمداسماعیل ولد جمعہ سکنہ شکارپور کو موقع پر گرفتا رکر لیا گیااے این ایف راولپنڈی نے راولپنڈی میں پیرودھائی موڑپر واقع غوثیہ لاری اڈہ کے قریب ایک کاروائی کے دوران کراچی کے رہائشی حامدعلاؤالدین ولدعلاؤالدین نامی ملزم کو حراست میں لے کرملزم کے پاس موجودبیگ میں چھپائی گئی4کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی اے این ایف لاہور نے جوہرٹاؤن،لاہورمیں واقع اللہ ہوُچوک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے لاہورکے رہائشی شمون ولدگجرنامی منشیات فروش کوگرفتارکرکے ملزم کی ذاتی تحویل میں موجود 2کلوگرام چرس برآمدکرلی اے این ایف لاہور نے گلبرگ،لاہورمیں واقع ڈی ایچ ایل کورئیرسروس کمپنی کے دفترسے ایک عددپارسل قبضے میں لیکر کے اسمیں موجودباکسنگ میں استعمال ہونیوالے دستانوں کے جوڑے میں چھپائی گئی 970گرام ہیروئن برآمدکرلی ،جوکینیڈابھجوائی جارہی تھی اے این ایف پشاور نے ا یک سوزوکی وین ( اپلائیڈفار)کی تلاشی لینے پر گاڑی میں موجود 3 کلو گرام چرس بر آمد کر لی اور گاڑی میں موجودتین اسمگلروں یاسرعلی ولدمحمدافسرخان،ضیاالرحمان ولدکامران خان اورناصرعلی ولدغلام صفدرساکنان ایبٹ آبادکو گرفتا رکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ کاروائی ایبٹ آبادشہرمیں واقع ایوب میڈیکل کمپلیکس کے قریب عمل میں لائی گئی اے این ایف پشاورروڈچیک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران مرکزی موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب پشاور سے آنیوالی مسافرکوچ نمبر LES-6025کی تلاشی لینے پر گاڑی میں موجودپشاور کے رہائشی سردارعلی ولدسید احمدجان نامی مسافر کوگرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 500گرام چرس برآمدکرلی اے این ایف پشاور نے پشاورشہر میں واقع ڈی ایچ ایل کورئیرسروس کمپنی کے دفترسے اٹلی ارسال کیے جانیوالے ایک پارسل کوتحویل میں لیکرپارسل میں موجودبچوں کے کپڑوں میں چھپائی گئی 110گرام ہیروئن برآمدکرلی ۔