پھالیہ،ہمارے بیٹے کو انقلابی دھرنا سے رہا کروا کر گھر بھجوایا جائے، بوڑھے والدین کی پریس کانفرنس

منگل 16 ستمبر 2014 22:08

پھالیہ،ہمارے بیٹے کو انقلابی دھرنا سے رہا کروا کر گھر بھجوایا جائے، ..

پھالیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) ہمارے بیٹے کو انقلابی دھرنا سے رہا کروا کر گھر بھجوایا جائے، موضع چک نمبر 16کراڑیوالا کے رہائشی بوڑھے والدین کی پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے اپیل۔ تفصیلات کیمطابق ملکوال کے نواحی موضع چک نمبر 16کراڑیوالا کے رہائشی سید شفقت حسین شاہ اور ان کی اہلیہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کا 22سالہ بیٹا سید قدیرالدین شاہ ادارہ منہاج القرآن میں پڑھتا رہا تھا اور اب گورنمنٹ کالج منڈی بہاؤالدین میں زیر تعلیم ہے ۔

(جاری ہے)

بوڑھے والدین نے روتے ہوئے بتایا کہ 40روز قبل ادارہ کے چند طلبا اسے لاہور میں محفل نعت میں شرکت کا کہہ کر لے گئے لیکن وہاں سے اسے اسلام آباد دھرنے میں لے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی جدائی میں بیمار اور پریشان ہیں اپنے بیٹے سے ملنا چاہتے ہیں ۔ بوڑھے والد شفقت حسین شاہ نے بتایا کہ ان کا بیٹے سے فون پر رابطہ ہوا تھا اور اسے واپس گھر آنے کو کہا تو اس نے بتایا کہ اسے انقلاب مارچ کی انتظامیہ واقپس گھر جانے کی اجازت نہیں دیتی ۔ والدین نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور آئی جی پولیس اسلام آباد سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کو انقلابی دھرنے کی قید سے آزاد کروا کر گھر پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :