پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر بھارتی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 16 ستمبر 2014 21:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر بھارتی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،رینجرز کے جوانوں اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ سمگلرز شراب کی بوتلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب رینجرز کو بھارتی شراب سمگل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جسکے بعد انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ سمگلرز جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تو رینجرز کے جوانوں نے انہیں للکارا جسکے بعد رینجرز کے جوانوں اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم سمگلرز شراب کی بوتلیں چھوڑ کر واپس فرار ہو گئے ۔ رینجرز نے شراب کی چوبیس بوتلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :