وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ہیلی کاپٹر کی جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں 13پروازیں،

ہیلی کاپٹر نے 7گھنٹے تک امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، متاثرین میں 20760 کلو راشن اور خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے

منگل 16 ستمبر 2014 21:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ہیلی کاپٹر نے منگل کے روز جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں13پروازیں کیں اور سیلاب متاثرین میں 20760 کلو راشن اور خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہیڈ محمد والہ،شیر شاہ اور شجاع آباد کے متاثرین کو خوراک کے پیکٹ فراہم کئے گئے ۔ہیلی کاپٹر نے مجموعی طو رپر 7گھنٹے تک پروازیں کر کے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :