” عزم و ہمت اور خدمت کی نئی داستان “

سارا دن سیلاب زدہ علاقوں کے دورے، رات کو اجلاس، شہبازشریف نے نئی تاریخ رقم کردی

منگل 16 ستمبر 2014 21:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) خادم پنجاب سیلاب زدہ علاقوں کے مسلسل دورے کرکے عزم و ہمت اور خدمت کی نئی داستان رقم کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف مسلسل13 روز سے متاثرہ اضلاع میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا خودجاکرجائزہ لے رہے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین میں امدادی اشیاء خود تقسیم کر رہے ہیں جبکہ رات کو واپسی پر سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کا مجموعی طور پر جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہیں جس میں وہ امددی سرگرمیوں میں بہتری لانے اور سارا دن کے دوروں سے حاصل ہونے والے فیڈبیک کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی متاثرہ اضلاع میں فرائض سرانجام دینے والے منتخب نمائندوں اورانتظامیہ سے بھی رابطے میں رہتے ہیں اورصورتحال سے آگاہی حاصل کر کے ہدایات جاری کرتے ہیں۔ آج شہبازشریف کا سیلاب زدہ علاقوں کا مسلسل 13واں دورہ تھا۔

متعلقہ عنوان :