قائد اعظم کے بعد طاہر القادری ایک قومی لیڈر بن کر ابھرے ہیں،غلام مصطفی منگن ایڈ ووکیٹ ،

انہوں نے سوئی قوم کے شعور کو بیدار کر کے حکمرانوں کی نیدیں حرام کر دی ہیں، عوام کو حکمرانوں سے اپنے حقوق مانگنے کا حوصلہ اور طریقہ دیا ہے،سربراہ پاکستان عوامی جسٹس پارٹی

منگل 16 ستمبر 2014 21:23

ماموں کانجن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) پاکستان عوامی جسٹس پارٹی کے سربراہ مہر غلام مصطفی منگن ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعدڈاکٹر طاہر القادری ایک قومی لیڈر بن کر ابھرے ہیں جنہوں نے سوئی قوم کے شعور کو بیدار کر کے حکمرانوں کی نیدیں حرام کر دی ہیں اور عوام کو حکمرانوں سے اپنے حقوق مانگنے کا حوصلہ اور طریقہ دیا ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان اگر آج ہی اسی پوزیشن میں نواز شریف کا استعفے لئے بغیر بھی واپس آ جائیں تو پھر بھی کامیاب ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی جدوجہد کے دوران جس طرح حکمرانوں کی کرپشن اور قوم دشمن پالیسیوں پر سے پردہ اٹھایا ہے اس سے قوم کا شعور جاگ چکا ہے اور انہیں اپنے حکمرانوں کا قوم سے اخلاص صاف ظاہر ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کروڑوں عوام کی آواز بن چکے ہیں اور ان کی آواز کو دبانا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں رہی وہ جتنا اسے دبانے کی کوشش کریں گے یہ اتنی ہی بڑھے گی اور حکمرانوں کی سیاسی موت پر ہی ختم ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد حکمرانوں کے گلے کا پھندا بن چکے ہیں اور یہ پھندے نواز شریف اور شہباز شریف کے دائیں بائیں والے چہیتوں نے ان کے گلے میں فٹ کروائیں ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کی طرف سے حکمرانوں کی لوٹ مار کے انکشافات جن پر ڈاکٹر قادری انہیں چیلنج بھی دے چکے ہیں نے قوم کی آنکھوں پر سے بے شعوری کی پٹی اتار دی ہے یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کو مختلف علاقوں میں گو نواز گو کے نعرے سننے پڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان نے سالوں میں ہونے والا کام دنوں میں کر کے لامتناہی کامیابی سمیٹی ہے کچھ لوگوں خصوصا حکومتی پھٹووں کی جانب سے عوامی دھرنوں کو ناکام قرار دینا حقائق کو جھٹلانے کے مترادف ہے ۔

متعلقہ عنوان :