Live Updates

آرمی چیف نے 5مطالبات پر گارنٹی دی، میں نے کہا نواز شریف پر اعتماد نہیں: عمران خان

منگل 16 ستمبر 2014 20:38

آرمی چیف نے 5مطالبات پر گارنٹی دی، میں نے کہا نواز شریف پر اعتماد نہیں: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک کے نتائج سامنے آنے لگ گئے ہیں، 30 دنوں میں پاکستان بدل چکا ہے، پی آئی اے میں ہونے والے واقعات نے ثابت کر دیا کہ لوگ کھڑے ہو گئے، سیلاب متاثرین بھی ’گو نواز گو‘ کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ پہلی بار ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت میں عمران خان نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کے کہنے پر آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تو جنرل روحیل نے کہا تھا کہ نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے لیکن انہوں نے 5مطالبات کی منظوری کی گارنٹی دی تھی، میں ان سے کہا تھا کہ نواز شریف پر مجھے اعتماد نہیں ہے، ان کے حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ان کے خلاف شفاف تحقیقات کیسے ہو سکتی ہیں؟ کپتان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹیاں بنتی ہیں اور تحریک انصاف کے نظریاتی لوگوں کی بھی آج کل چھانٹی ہو رہی ہے، مجھے جاوید ہاشمی کے جھوٹ پر دکھ ہوا، وہ دھاندلی کو تسلیم کرتے ہیں اور نواز شریف کو بچانے میں لگے ہیں۔

انہوں نے کہا بڑی عید پر قربانی یہیں کریں گے، اس روز میری سالگرہ بھی ہےاور تمام کارکن اس میں شریک ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات