Live Updates

عمران خان کو باعزت واپسی کا راستہ دینے کو تیار ہیں،پرویز رشید،

عمران بتائیں کہ کیا لوگوں نے ان کے کہنے پر پی ٹی وی پر حملہ نہیں کیا؟ انٹرویو

منگل 16 ستمبر 2014 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امپائر کی انگلی تو نہیں اٹھی ، عمران خان اپنی دو انگلی اٹھا کر وکٹری کا نشان بنائیں اور واپس چلے جائیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران بتائیں کہ کیا لوگوں نے ان کے کہنے پر پی ٹی وی پر حملہ نہیں کیا؟ میڈیا کے نمائندوں پر حملے بھی عمران کے کہنے پر کیے گئے، پچھلے ایک مہینے میں عمران خان ایک تشدد پسند شخص کے طور پر بے نقاب ہوگئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات