پولیس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، پولیس اہلکار اصلی خان اور قانون کے محافظ ہیں ، آئی جی اسلام آباد ،

کسی بے گناہ کی گرفتاری ثابت ہو جائے تو مستعفی ہو جائیں گے ،میڈیا سے گفتگو

منگل 16 ستمبر 2014 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے کہا ہے کہ پولیس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، وہ اصلی خان اور قانون کے محافظ ہیں۔ کسی بے گناہ کی گرفتاری ثابت ہو جائے تو مستعفی ہو جائیں گے۔منگل کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم نے کہاکہ چیمبر کے صدر شعبان خالد پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی کا اینکر ان کے پاس آئے تو کیمرہ مینوں پر تشدد کا مقدمہ درج کر دیں گے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس نے ابھی تک کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا۔ اگر کسی بے گناہ کی گرفتاری ثابت ہو جائے تو وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، وہ اصلی خان اورقانون کے محافظ ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے پولیس بہت مشکل حالات میں کام کر رہی ہے۔