تلہ گنگ میں مدرسے پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 16 ستمبر 2014 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تلہ گنگ میں مدرسے پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تلہ گنگ میں پولیس اور حساس ادارے نے مدرسے پر چھاپہ مار کر 10 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق انتہاء پسندوں سے ہے۔