الیکشن کمیشن کا ارکان پارلیمنٹ کواثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری نوٹس ،

1174 ارکان میں سے صرف 96 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ، ذرائع الیکشن کمیشن

منگل 16 ستمبر 2014 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کواثاثوں کی تفصیلات جمع کرانیکا آخری نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن نے یاد دہانی کرائی ہے کہ 1174 ارکان میں سے صرف 96 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ،ارکان 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں،بصورت دیگر اثاثے ظاہر نہ کرنے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔