”جو کھانا سیلاب متاثرین کوملتا ہے آپ بھی وہی کھانا کھائیں“،

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت

منگل 16 ستمبر 2014 20:25

”جو کھانا سیلاب متاثرین کوملتا ہے آپ بھی وہی کھانا کھائیں“،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ آپ بھی وہی کھاناکھائیں جوآپ سیلاب متاثرین کودیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کھانے میں گوشت اورچکن بھی لازمی ہوناچاہیے اوراس مقصد کے لئے تمام اضلاع کو فنڈز دے دےئے گئے ہیں اور یہ وسائل اسی کام کے لئے ہیں کہ آپ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو اچھا اور معیاری کھانا کھلائیں اورانہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ پیسے قوم کی امانت ہیں جس کا حساب دنیا کے ساتھ آخرت میں بھی ہوگالہٰذا انتظامیہ ان وسائل کو دیانتداری سے خرچ کریں اور یہ خرچ نظر بھی آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :