Live Updates

پنجاب پولیس کا افسر مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل ہو گیا ،

غیر مشروط استعفیٰ لاہور میں حکام کو بھجوا دیا ہے ، حکمران پولیس کو اپناذاتی نوکر سمجھتے ہیں ‘ بیان

منگل 16 ستمبر 2014 20:25

اسلام آباد /لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) پنجاب پولیس کا افسر مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل ہو گیا ،استعفیٰ حکام کو ارسال کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر یاسر نے پولیس کی نوکری چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ یاسر کا کہنا ہے کہ اس نے غیر مشروط استعفیٰ لاہور میں حکام کو بھجوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکمران پولیس کو اپناذاتی نوکر سمجھتے ہیں ۔ ملک میں اگر کوئی تبدیلی لا سکتا ہے تو وہ فقط عمران خان ہیں ۔ عمران خان کے مقاصد اور مطالبات پر انتہائی غورو فکر کے بعد پولیس کی نوکری چھوڑ کر عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یاسر پولیس کی وردی میں تحریک انصاف کے دھرنے میں پہنچا تو کارکنان نے جوش میں آکر اسے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات