القاعدہ امریکی قونصلیٹ اور دوست ممالک کے قونصل خانوں کو نشانہ بناسکتی ہے ‘ مراسلہ

منگل 16 ستمبر 2014 20:23

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) حساس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں القاعدہ کی جانب سے امریکی قونصلیٹ اور دوست ممالک کے قونصل خانوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کے ادارے نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خفیہ خط میں اس خدشے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے امریکی قونصلیٹ اور دیگر سفارتخانوں کی سیکورٹی سخت اور انٹیلی جنس نیٹ ورک بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے بعد امریکی قونصلیٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ سادہ لباس اہلکار سفارتخانوں کے باہر سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :