مریدکے ،سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ،درجنوں گھر گر گئے ،جانور مر گئے ،کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

منگل 16 ستمبر 2014 20:23

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) مریدکے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، دو آبادیوں چک کمبوہاں ، ڈالہ واہگہ اور سراج ٹاوٴن میں درجنوں گھر گر گئے ،جانور مر گئے جبکہ کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ، تین گھنٹے نعش پانی میں پڑی رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریدکے میں سیلاب کے پانی سے تباہ کاریاں جاری ہیں گزشتہ روز چک کمبوہاں ڈالہ واہگہ اور سراج ٹاوٴن کے سینکڑوں مردو خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، چک کمبوہاں کے صوفی محمد نواز ، شاہد وسیم ، نثار احمد ، جاوید احمد اور دیگر نے بتایا کہ انکے درجنوں گھر گر گئے ہیں جانور مر گئے ہیں ۔

دو بچوں کا باپ 30سالہ واجد یوسف تار سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔تین گھنٹے تک نعش پانی میں پڑی رہی ۔یوں مریدکے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔سراج ٹاوٴن کے رہائشی اصغر علی ، غلام مصطفی ، خادم علی وغیرہ نے بتایا انکے گھروں کو بھی سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا ہے دونوں دیہات کے مظاہرین نے بتایا ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن کر کے نمبر ٹانک کر چلے جاتے ہیں انکے دیہات میں تباہی دیکھنے اور مدد کو کوئی نہیں پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :