طاہر القادری کی نظم ”گو نواز گو“ جب بھی کوئی پریشانی ہو تو بے ساختہ نعرہ لگائیں”گونواز گو“، قائد عوامی تحریک کا کارکنوں کیلئے نسخہ کیمیا

منگل 16 ستمبر 2014 20:16

طاہر القادری کی نظم ”گو نواز گو“ جب بھی کوئی پریشانی ہو تو بے ساختہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) طاہر القادری کی نظم ”گو نواز گو“ جب بھی کوئی پریشانی ہو تو بے ساختہ نعرہ لگائیں”گونواز گو“، قائد عوامی تحریک کا کارکنوں کیلئے نسخہ کیمیا۔ منگل کے روز اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ رات اپنے کنٹینر میں لکھی گئی اپنی نظم بھی سناڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کارکنوں کو نظم کی صورت میں نسخہ کیمیا دیتے ہوئے کہاکہ کوئی پریشانی آئے تو بولو گو نواز گو، مکھیاں تنگ کریں تو بولو گونواز گو، مچھر تنگ کریں تو بولوگو نواز گو، گیس نہ آئے تو بولو گو نواز گو، بجلی کا بل زائد آئے تو بولو گو نواز گو ، ہربچے کی زبان پر ہو گو نواز گو، لوڈشیڈنگ ہوجائے تو بولو گونواز گوحتیٰ کہ کوئی پریشانی ہوتوبولو ”گو نواز گو“ اس موقع پر شاہرا ہ دستور پر موجود کارکنان باربار گو نو از گو کے نعرے لگاتے رہے

متعلقہ عنوان :