وفاقی دارالحکومت کے 27 سکولوں میں پنجاب پولیس کے اہلکار بدستور رہائش پذیر،

اہلکاروں کی موجودگی اورگندگی کے ڈھیر کی وجہ سے بچوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی

منگل 16 ستمبر 2014 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں سکولوں اور کالجوں میں پنجاب پولیس اہلکار بدستور براجمان ، بچوں کو ذہنی پریشانی ، ستائیس سکولوں میں پنجاب پولیس کے اہلکار بدستور رہائش پذیر ہیں اور ان کی موجودگی اور وہاں گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے بچوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت ستائیس سکولوں اور کالجز میں پنجاب پولیس کے اہلکار بدستور رہائش پذیر ہیں جن کی وجہ سے بچوں کی تعلیم اور ذہین پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں بچے صبح سکول جاتے ہیں تو پولیس والے سوئے ہوتے ہیں اکثر اوقات ان کے اوپر سے گزر کر کلاسوں میں جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ کلاس میں تعلیم پر توجہ کی بجائے پولیس اہلکار پر سہمی نظر جمائے ہوئے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو وزارت کیڈ کی جانب سے بار بار تحریری طورپر درخواست اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود تاحال ان سکولوں کو خالی نہیں کروایا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :