سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، پنجاب میں جاں بحق افراد کی تعداد 240 ہوگئی،

23 لاکھ افراد متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے

منگل 16 ستمبر 2014 19:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں پنجاب میں جاں بحق افراد کی تعداد 240 ہوگئی‘ 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تازہ تفصیلات کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں ابھی جاری ہیں پنجاب میں سیلاب کے باعث 240 جاں بحق ہوئے ‘ آزاد کشمیر میں 64 ‘ گلگت بلتستان میں 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب میں 386‘ کشمیر میں 129 گلگت بلتستان میں 26 افراد زخمی ہوئے اور 34 ہزار گھر تباہ ہوئے این ڈی ایم اے کے مطابق کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور 53 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :