Live Updates

عمران خان سمیت دیگر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے حاضری کے بغیر لاکھوں روپے وصول کر لئے، میڈیا کی تنقید،

تحریک انصاف کے تمام ارکان نشستیں چھوڑنے سے قبل تمام حاصل کی گئی رقوم واپس کر دیں گے،پارٹی ذرائع کا دعویٰ

منگل 16 ستمبر 2014 19:49

عمران خان سمیت دیگر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے حاضری کے بغیر لاکھوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر ارکان اسمبلی نے لاکھوں روپے کی مراعات اجلاسوں میں حاضر ہوئے بغیر بھی حاصل کر لی ہیں جس پر انہیں ذرائع ابلاغ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر بعض قابل اعتماد پارٹی ذرائع نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان نشستیں چھوڑنے سے قبل تمام حاصل کی گئی رقوم واپس کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تیسری بڑی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سب سے مہنگے رکن اسمبلی ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے اسمبلی اجلاسوں میں صرف سولہ دن کی شرکت پر قومی خزانے سے 145 دن کی تنخواہ و مراعات حاصل کیں جو گیارہ لاکھ روپے سے زائد بنتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 35 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے اگر انہوں نے بھی چھٹی کی درخواست دی تو انہیں بھی 145 دن کی مراعات مل جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ یا دیگر مراعات کیلئے کوئی تحریری درخواست نہیں دی ہے جو کہ کچھ بھی دیا جارہا ہے وہ پارلیمنٹ کے اندر کے انتظامی معاملات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان عدم شرکت والی مراعات قبول نہیں کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات