پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب ِعضب کے نتیجے میں رضا کارانہ طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والے افراد اور سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ،

پاک فوج کی جانب سے فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں قائم مرکزی امدادی کیمپ سے 15ٹرکوں پر مشتمل 62ٹن سامان مختلف مقاما ت کے لئے روانہ کیا گیا

منگل 16 ستمبر 2014 19:20

لاہور،(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب ِعضب کے نتیجے میں رضا کارانہ طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والے افراد اور سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔اِس سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں قائم مرکزی امدادی کیمپ سے 15ٹرکوں پر مشتمل 62ٹن سامان مختلف مقاما ت کے لئے روانہ کیا گیا۔

اِس سامان میں دیگر اشیاء کے علاوہ 10ہزار کلو آٹا، 1200کلو چاول، 1500کلو گھی، 2500کلو چینی،1600کلو خشک دودھ،3558پینے کے صاف پانی کی بوتلیں اور 6000خیمے شامل ہیں۔اس مو قع پر متا ثر ین کے لئے نیٹ ریو یلیشن (Net Revelation ) ٹیکنا لوجی کی جا نب سے ایک لا کھ رو پے کا چیک جبکہ سا بق گو ر نر پنچا ب سلما ن تا ثیر کی بہو ما ہین تا ثیر کی جا نب سے دو ٹن (2 Ton ) کے قر یب اشیا ء ضر ور ت اور اد و ایا ت د ی گئیں۔

(جاری ہے)

اِس سے قبل پاک فوج کی جانب سے لاہور گیریژن نے شمالی وزیر ستان سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے111ٹرکوں پر مشتمل 736ٹن سامان بھیجا ہے۔ جبکہ 11کروڑ 70لاکھ روپے کی امدادی رقوم جمع کی گئی ہیں۔لاہور میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ فورٹریس اسٹیڈیم، ایو ب اسٹیڈیم لاہور کینٹ، قذافی اسٹیڈیم لاہور، مسجد چوک DHAفیز1، شیخوپورہ، قصور اور چونیاں میں قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :