Live Updates

شریف فیملی کا جھنگ میں کسی بھی قسم کا کوئی کاروبار نہیں ہے،زعیم حسین قادری،عمران خان شریف فیملی پر الزامات لگا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں،اٹھارہ ہزاری بند میں شگاف کسی با اثر شخصیات کی زمین بچانے کے لئے نہیں کیا بلکہ جھنگ شہر کو بچانے کے لئے کیا گیا،دریائے چناب پر زیر تعمیر پل سے بھوانہ اور اس سے ملحقہ تحصیل کے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہو گا،سید زعیم حسین کی پریس کانفرنس

منگل 16 ستمبر 2014 19:08

شریف فیملی کا جھنگ میں کسی بھی قسم کا کوئی کاروبار نہیں ہے،زعیم حسین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کے شریف فیملی پر جھنگ میں کاروبار سے متعلق الزامات جھوٹ کا پلند ہ ہیں -شریف فیملی کا جھنگ میں کسی بھی قسم کا کوئی کاروبار نہیں ہے -عمران خا ن کو سلمان شہباز کے مناظرے کا چیلنج قبول کرنے کی دعوت دیتا ہوں -دریائے چناب پر زیر تعمیر پل سے بھوانہ اور اس سے ملحقہ تحصیل کے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہو گا-پل کی تعمیر کسی ایک فرد کی منشا کے لئے نہیں ہوتی بلکہ اس کی مکمل سٹڈی کی جاتی ہے جس کی روشنی میں میگا پراجیکٹ کی منظوری دی جاتی ہے -اٹھارہ ہزاری بند میں شگاف کسی با اثر شخصیات کی زمین بچانے کے لئے نہیں کیا بلکہ جھنگ شہر کو بچانے کے لئے کیا گیا -شگاف ڈالنے کافیصلہ 1935ء سے بیراج ریگولیشن بک میں موجود طریق کار کے مطابق بریچ کیلئے طے شدہ جگہ پرکیا جاتا ہے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر سیکرٹری ایریگیشن سیف انجم،چیف انجینئر آبپاشی،چیف انجینئر ہائی وے اور ایس ای ہائی وی بھی موجود تھے-سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ جھنگ میں شریف فیملی کا کسی قسم کا کوئی بزنس نہیں -عمران خان شریف فیملی پر الزامات لگا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سلمان شہباز کے مناظرے کے چیلنج کی دعوت دتیا ہوں مگر وہ یہ دعوت قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس سے ان کے جھوٹ کا پول کھل جائے گا-انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میں بھوانہ کے مقام پر پل کی تعمیر سے کاروباری کسی بااثر شخصیت کو نہیں بلکہ بھوانہ کے غریب کسانوں اور علاقے کے لاکھوں مکینوں کو پہنچے گا-انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر سے قبل اس کی مکمل سٹڈی کی گئی ہے اور اس کی تعمیر کاٹھیکہ این ایل سی کو دیا گیا-اس کا آغاز 22مارچ کو ہوا اور اس کی تکمیل 2اکتوبر کو ہونا تھی مگر سیلاب کی وجہ سے تاخیر ہو گئی -انہوں نے بتایا کہ اس پل کی تعمیر سے بھوانہ کے لوگ 116کلو میٹر فاصلہ طے کرنے کی بجائے اب صرف14کلومیٹر کا سفر کر کے اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے-انہوں نے بتایا کہ اس پل سے روزانہ 4ہزار ایک سو گاڑیاں گزریں گے-سید زعیم حسین قادری نے مزید بتایا کہ اٹھارہ ہزاری بند کو 1935کی بیراج ریگولیشن بک میں موجود طریق کار کے مطابق بریچ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے بعد توڑا گیا -انہوں نے بتایا کہ ایکسیئن ایریگیشن ،ڈی سی او اور انجینئرنگ کو کے بریگیڈیئر کے عہدے پر مشتمل کمیٹی توڑنے کا اعلان کرتی ہے -انہوں نے بتایا کہ جب پانی کا لیول ریڈ لائن 500فٹ تک پہنچتا ہے تو بند توڑنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے -انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 33دنوں سے جھوٹ بولنے کا گینز ورلڈ بک کا ریکارڈ توڑ دیا ہے -انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پل کی تعمیر سے متعلق قوم کے ساتھ غلط بیانی کی ہے اور پل کی تعمیر سے فائدہ اٹھانے والے 30لاکھ کے قریب کسانوں اور وہاں کے مکینوں کا مذاق اڑایا ہے -انہوں نے کہا کہ آج بھوانہ اور ان کی نزدیکی تحصیلوں کے لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے -انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے جھوٹ کے ریکارڈ کا حساب نہ صرف عوامی عدالت بلکہ ملک کی اعلی عدالتوں میں دینا پڑے گا-انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز نئی بات کرنے کا وعدہ کر کے لوگوں کو33دن سے ایک ہی بات کر کے گمراہ کرنے کا سلسلہ بند کریں یہی وجہ ہے کہ عوام ان کے اس نا جائز دھرنے کا بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں-اگر لوگوں کو دھرنے میں آنا بند کر دیا ہے تو وہ اس کاغصہ پاکستانی قوم پر مت نکالیں-

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :