پشاور ،روسی طیارے پر فائرنگ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ،

تحقیقاتی رپورٹ میں طیارے پر فائرنگ کی ذمہ داری خیبر پختونخوا پولیس پر عائد کی گئی

منگل 16 ستمبر 2014 18:58

پشاور ،روسی طیارے پر فائرنگ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ،

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں روسی طیارے پر ہونے والے فائرنگ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں طیارے پر فائرنگ کی ذمہ داری خیبر پختونخوا پولیس پر عائد کی گئی ہے رپورٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ طیاروں کی سیکورٹی کیلئے اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور دوسری بار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

اس سے قبل بھی پی آئی اے طیارے پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور پولیس پر عائد کی گئی تھی ۔ گزشتہ ہفتے روسی کارگو طیارے پر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے اوقات کار میں فائرنگ کی گئی تھی ۔ جس کے باعث روسی طیارے کو ایک گولی لگ گئی تھی جس کے بارے میں وفاقی حکومت نے تحقیقات کے احکامات جاری کئے تھے ۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ جو کہ وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی ہے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ہدایات کے باوجود پشاو ر کے نواحی علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی رو ک تھام کے لئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو خیبر پختونخوا میں ائیر لائنز اپنی سروس مجبوری طور پر بند کریگی ۔

اور ائیر لائن کی سروسز بند ہونے کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو بھی بند کر دیا جائے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا پولیس پر عائد ہو گی تاہم خیبر پختونخوا پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ طیار ے کا لینڈنگ کا شیڈول پہلے سے طے نہیں تھا اور ائیر پورٹ میں خیبر پختونخوا پولیس کو ذمہ دار ٹھہرانا غیر قانونی ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ تاہم متعلقہ اداروں نے رپورٹ سے لا علمی کااظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :