اٹھارہ ہزاری، مالی امداد کیلئے رجسٹریشن کروانے جانیوالا 30 سالہ متاثرہ شخص سیلابی پانی میں ڈوب گیا ، ریسکیو کی جانب سے تلاش کا کام جاری

منگل 16 ستمبر 2014 18:58

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) مالی امداد کیلئے رجسٹریشن کروانے جانیوالا 30 سالہ متاثرہ شخص سیلاب کے گہرے پانی میں ڈوب گیا ریسکیو کی جانب سے تلاش کا کام جاری،بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ چاہ جٹیانہ موضع لشاری (جھنگ)کا رہائشی سیلاب کا متاثرہ شخص گزشتہ روز حکومتی مالی امداد کی رجسٹریشن کیلئے لشاری پل پر انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے عارضی کیمپ میں گیا تو اہل کاروں نے شناختی کارڈ لانے کو کہا جسے وہ گھر سے اٹھانے کیلئے سیلابی پانی سے گزر رہا تھا کہ لا علمی سے گہرے کٹاؤ میں چلا گیا اور پانی میں ڈوب گیا اطلاع ملنے پر جھنگ سے ریسکیو 1122ڈیڑھ گھنٹہ بعد پہنچ گئی لاش کی تلاش کا کام جاری ہے،مذکورہ شخص کے چار بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :