عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاریوں تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اسکارٹ لینڈ یارڈ

منگل 16 ستمبر 2014 18:55

عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاریوں تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اسکارٹ ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی برسی پر اسکارٹ لینڈ یارڈ نے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش میں تعاون کریں‘ پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں‘ عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاریوں تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران فاروق کی چوتھی برسی کے موقع پر اسکارٹ لینڈ یارڈ نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اب تک 4466 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے 7401 دستاویزات کا جائزہ لیا ہے 3900 شہادتیں ریکارڈ کی گئی ہیں مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے اب تک دو ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے‘ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پر عزم ہیں‘ عمران فاروق کو سولہ ستمبر 2010 ء کو قتل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :