Live Updates

عمران خان اور طاہرالقادری مغربی ایجنڈے پر گامز ن ہیں، ناچ گانوں سے انقلاب آنے والا نہیں ہے،جمعیت علماء اسلام ،

عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کرکے جے یو آئی کا عوامی میندیٹ چوری کیا گیا ، جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیا ہے،صوبائی نائب صدر جے یو آئی ف

منگل 16 ستمبر 2014 18:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب صدر مولانا عبدالله جتک نے کہاکہ عمران خان اور طاہرالقادری مغربی ایجنڈے پر گامز ن ہیں ناچ گانوں سے انقلاب آنے والا نہیں ہے البتہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کا ضرور نقصان ہو گا عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کرکے جے یو آئی کا عوامی میندیٹ چوری کیا گیا ہے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں عوامی میڈیا سینٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت اپنے من پسند وزراء اور رکن قومی وصوبائی اسمبلی کو فنڈ ز جاری کر رہے ہیں جس سے ملک میں دھوری سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے اور کہاکہ عمران خان طاہر القادری کو عوام نے مسترد کیا ہے جو اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے جے یو آئی کے منتخب نمائندوں سینیٹروں پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں انہوں ن ے کہاکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت امن امان کی بحالی اور نصیرآباد جعفرآباد کے کسانوں اور زمینداروں کو زرعی پانی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لاکھوں ایکڑ زمین بنجر اور ہزاروں کاشتکار بے روز ہونے کے ساتھ ساتھ قتل غازت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور کہاکہ جمعیت علماء اسلام میں بادشاہت کا نظام موجود نہیں ہے کارکناں جس کو چاہیں چھوٹی بری ذمہ داری دیں وہ قبول کرنے کے پابند ہیں اور کہاکہ جے یو آئی ملک میں جمہوریت کے فروغ اور دین اسلام کی فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :