کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.50 فیصد اضافہ

منگل 16 ستمبر 2014 18:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) رواں مالی سال 2014-15کے پہلے ماہ(جولائی 2014)کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.

(جاری ہے)

50 فیصد اضافہ ہو ا، پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2014کے دوران 3 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا تھا، مذکورہ بالا عرصہ کے دوران فٹ بال اور چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں بالترتیب ایک کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بھی تیزی آئی ۔

متعلقہ عنوان :